نئی ویب سائٹ 25 زبانوں میں کورونا وائرس کے بارے میں معلومات مہیا کرتی ہے۔

نئی ویب سائٹ 25 زبانوں میں کورونا وائرس کے بارے میں معلومات مہیا کرتی ہے۔

اس ویب سائٹ اور ہاٹ لائن کی مدد سے آپ اپنی زبان میں کورونا وائرس سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرسکتے ہیں۔ ہماری ہاٹ لائن اور چیٹ پر 25 زبانوں پر مشتمل زبان کے پیشہ ور افراد کا عملہ مامور ہے۔ آپ 14 سے 16 بجے کے درمیان ہرروز اپنی زبان کے عملہ کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں یا لکھ سکتے ہیں۔ اراکین عملہ کو ڈینش صحت کی اتھارٹی کی طرف سے ڈنمارک میں کورونا وائرس کے متعلق مہیا کردہ تازہ ترین علم ہوتا ہے، اور وہ آپ کے اکثر سوالوں کے جوابات دے سکتے ہیں۔

آپ 14سے 16 بجے کے اوقات کے علاوہ کسی بھی وقت چیٹ کے فنکشن میں اپنا پیغام چھوڑ سکتے ہیں، اور اس سے اگلے دن عملہ کا ایک رکن 14سے 16 بجے کے درمیان جواب کے ساتھ آپ سے رابطہ کرے گا۔ یہ ویب سائٹ چیدہ چیدہ خبریں دے گی اور ڈینش حکام کی طرف سے طے کردہ لائحہ عمل کے متعلق با خبر رکھے گی۔

اس ویب سائٹ کے پیچھے ڈینش کاؤنسل برائے پناہ گزینان اورایلس ریسرچ (Als Research) کھڑی ہیں۔ اس کاوش کی مالی معاونت نوو نارڈک فنڈ (Novo Nordisk Fonden) نے فراہم کی ہے۔ جو علم یہاں مہیا کیا جا رہا ہے وہ درست ہے اور تازہ ترین ہے، اس کو یقینی بنانے کے لئے ہم ڈینش مرکزی حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔