ڈنمارک کو دوبارہ کھولنےکے منصوبہ کا مرحلہ 2

ڈنمارک کو دوبارہ کھولنےکے منصوبہ کا مرحلہ 2

مستقبل قریب میں متعدد کام کی جگہوں اور اداروں کو کھولنے کے لئے حکومت نے 7 مئی کو ذیل کا منصوبہ پیش کیا تھا۔
دوبارہ کھولنا اس بات سے مشروط ہے کہ سرگرمیوں کو صحت کے اصولوں کے تحت ذمہ دارانہ طور پہ نبھایا جائے اور چُھوت کو قابو میں رکھا جائے۔
اگر آپ کو شک شبہ ہو کہ آپ اور آپ کے کنبے پردوبارہ کھنے کے کیا اثرات ہوں گے تو ہماری ہاٹ لائن پر فون کریں۔

پرچون بیچنے والی کریانہ کی دوکانیں، مالز بڑے سٹور (11 مئی)
6 تا 10 جماعتیں شروع ہوں گی (18مئی)
سکول اور بلدیات مقامی طور آپس میں طے کریں گے کہ صحت کے پیشہ ورانہ رہنما خطوط کے اندر رہتے ہوئے دوبارہ کھولنے کا عمل کس طرح ہوسکتا ہے۔
جسمانی حاضری کا تقاضا کرنے والے امتحانات (18 مئی)
مزید برآں درجِ ذیل کھلیں گے: ایس ٹی اُو(STU)، ای اُو ڈی (EUD) اور ایف گی اُو (FGU) (18 مئی)
ریستوراں اور کیفے کی زندگی اور اسی طرح کی دیگرجگہوں کا آغاز (18 مئی)
عوامی گرجا اور مذہبی گروہ کھلیں گے (18 مئی)
نجی کاروباری اداروں کے گھروں میں کام کرنے والے
بغیر شائقین کے پیشہ ورانہ کھیل
مستعار دینے اور واپس لینے والی لائبریریاں (18 مئی)
میدانوں میں کھیل اور ایسوسی ایشنوں کی زندگی
سیکنڈری سکولوں کے کورسوں کی تکمیل

چڑیا گھر پلانٹ جہاں مہمان کار میں بیٹھ کے جاتے ہوں کھل سکتے ہیں۔حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے اور ملک میں داخلہ کی عارضی طور پرپابندی کے ساتھ  سرحدی کنٹرول نیز سفر کرنے کی ہدایات کو سخت بنانے کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔ حکومت 1 جون 2020 تک اس کا اعلان کرے گی۔