نئی ویب سائٹ 12 زبانوں میں کورونا وائرس کے بارے میں معلومات مہیا کرتی ہے۔

نئی ویب سائٹ 12 زبانوں میں کورونا وائرس کے بارے میں معلومات مہیا کرتی ہے۔

اس ویب سائٹ اور ہاٹ لائن کی مدد سے آپ اپنی زبان میں کورونا وائرس سے متعلق اپنے سوالات کے جوابات حاصل کرسکتے ہیں۔ ہماری ہاٹ لائن اور چیٹ پر 12 زبانوں پر مشتمل زبان کے پیشہ ور افراد کا عملہ مامور ہے۔ آپ 17 سے 19 بجے کے درمیان ہرروز اپنی زبان کے عملہ کے ساتھ بات چیت کر سکتے ہیں یا لکھ سکتے ہیں۔ اراکین عملہ کو ڈینش صحت کی اتھارٹی کی طرف سے ڈنمارک میں کورونا وائرس کے متعلق مہیا کردہ تازہ ترین علم ہوتا ہے، اور وہ آپ کے اکثر سوالوں کے جوابات دے سکتے ہیں۔

اوقاتِ کار 17 تا 19 بجے سے باہر آپ چیٹ فنکشن میں کوئی پیغام چھوڑ سکتے ہیں، اور کوئی اہل کار آپ کو جلد از جلد اگلے دن 17 تا 19 بجےجواب دے گا۔ ہوم پیج پر بھی آپ کو رہنمائی فراہم کی جائے گی کہ ڈنمارک میں کورونا وائرس کے متعلق آپ کہاں سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس ہوم پیج کے پیچھے ڈینش ادارہ برئے مہاجرین اور اے ایل ایس ریسرچ (AlS Research) ہیں۔ اس ہوم پیج کوڈینش اتھارٹی برائے صحت کا تعاون اور مالی مدد حاصل ہے۔ ہم مرکزی ڈینش حکام کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے تعاون کرتے ہیں کہ یہاں پر دی جانے والی معلومات صحیح اور جدید ہیں۔